پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور 2لیویز اہلکار شہید

دہشتگردوں نے مستونگ میں پولیوٹیم پرفائرنگ کی اورفرار ہوگئے، سکیورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کرلی
 کوئٹہ (خصوصی رپورٹ )بلوچستان میں دہشتگردوں نے پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور لیویز اہلکاروں پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے 2اہلکار شہید ہوگئے۔دہشتگردی کا یہ افسوسناک واقعہ ضلع مستونگ میں پیش آیا، جہاں لیویز کے اہلکار بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے والی ٹیموں کی سکیورٹی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے۔لیویز حکام کا کہنا ہے کہ مستونگ میں فائرنگ سے شہید ہونے والے اہلکاروں اور زخمی کو شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔حکام کے مطابق واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کردی اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔