نوشہرہ (آئی این پی )خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے علاقے نظام پور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار شہید ہوگیاجبکہ ملک بھر میں قومی انسداد پولیو مہم تیسرے روز بھی کامیابی سے جاری رہی ۔پولیس حکام کے مطابق نوشہرہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا، فائرنگ کا واقعہ نظام پور کے علاقے میں پیش آیا۔شہید پولیس اہلکار پولیو ڈیوٹی پر مامور تھا، واقعے کی اطلاع ملنے پرپولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔