مستونگ:دہشتگردوں کی فائرنگ، پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور 2لیویز اہلکار شہید

شہید اہلکاروں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، سکیورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ،حکام 
 کوئٹہ (آئی این پی )بلوچستان میں دہشتگردوں نے پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور لیویز اہلکاروں پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے 2اہلکار شہید ہوگئے۔دہشتگردی کا یہ افسوسناک واقعہ ضلع مستونگ میں پیش آیا، جہاں لیویز کے اہلکار بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے والی ٹیموں کی سکیورٹی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے۔لیویز حکام کا کہنا ہے کہ مستونگ میں فائرنگ سے شہید ہونے والے اہلکاروں اور زخمی کو شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔حکام کے مطابق واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کردی اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔