کراچی(آئی این پی ) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف نے کہاہے کوشش ہے حاجیوں کو بہترین سہولیات اور معلومات فراہم کی جائیں۔انہوں نے حاجی کیمپ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سب سے بڑا مقصد یہ ہے حاجیوں کو سہولیات اور معلومات دی جائیں، سعودی عرب میں اچھی رہائش کے انتظامات کیے گئے ہیں۔سردار یوسف کا کہنا تھا حاجیوں کے لیے جو زونز مقرر کیے گئے ہیں وہاں اچھی سہولیات ہیں، حج کے موقع پر شدید گرمی کے باعث اے سی والے خیمے لگائے گئے ہیں، ان خیموں میں پہلے سامان نیچے رکھتے تھے، اب سامان کے لیے چھت ہو گی۔میدان عرفات کے لیے 70 فیصد حاجیوں کو ٹرین سے روانہ کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ رواں سال سرکاری اسکیم کے تحت 89 ہزار عازمین حج کی ادائیگی کریں گے