نواز شریف آج ہنگا می واپسی

نوازشریف جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماؤں سے  اہم ملاقاتیں بھی کریں گے، وزیر اعظم  پاکستان میاں شہبازشریف ترکیہ کا دورہ مختصر کر کے وطن واپس پہنچ گئے ،آج  قومی سلا متی کمیٹی اجلاس کی صدارت کریں گے

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ )پاکستان مسلم لیگ کے صدر میاں محمد نواز شریف  نے فوری پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے ذرائع کے مطابق   مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نوازشریف  نے فوری پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ  آج  لندن سے پاکستان پہنچیں گے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ نوازشریف نے ہنگامی طورپر وزیر اعظم میاں شہبازشریف کو کل جمعہ25  اپریل کو اہم معاملے پر بریفنگ کیلئے جاتی امرابھی بلا لیا ہے۔ذرائع کے مطابق  نوازشریف جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔ دریائے سندھ سے نہریں نکالنے  کے حوالے سے پی پی  اعلی قیادت  اور سندھ حکومت اور دیگر قوم پرست جماعتوں کے شدید ردعمل اور احتجا جی  دھرنوںکے باعث سندھ  پنجاب مرکزی شاہراہ کی بندش سے پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث سابق وزیر اعظم نے وطن واپسی کا فیصلہ کیا ۔ذرائع  کا یہ بھی کہنا  ہے کہ  بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو اچانک معطل کئے جانے سے  پیدا ہونے  والی صورتحال  بھی  میاں نواز شریف کی وطن واپسی کا سبب بنی۔ادھر وفاقی حکومت کی جانب سے بھارتی اقدام پر غور کے لئے قومی سلا متی کمیٹی کا اجلاس بھی آج ہوگا جب کہ وزیر اعظم  میاں شہباز  بھی  ترکیہ  کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں اور  قومی سلا متی کمیٹی اجلاس کی صدارت کریں گے