سابق وزیر اعظم نواز شریف کی آج وطن واپسی

 ایران کے خلاف جارحیت ہورہی،ہمار ا موقف حق پر مبنی ہے  :نواز شریف
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے صدرنواز شریف دورہ برطانیہ مکمل کرکے آج پاکستان واپس  آ رہے ہیں نواز شریف نے کہا ہیکہ مجھ میں اور شہباز میں کوئی فرق نہیں، وزیراعظم کوئی بھی ہو فرق نہیں پڑتا ہم ایک ہیں۔لندن میں اپنے اعزاز میں ظہرانے سے خطاب میں نواز شریف کا کہنا تھا حکومت اندرونی اورعالمی سطح پربہترین کام کررہی ہے اور ایران کے معاملے پرحکومت کا موقف حق پرمبنی ہے، ایران کے خلاف جارحیت ہورہی ہے، ایران سے ہمارا مذہبی، ہمسائیگی اور ثقافتی تعلق ہے۔انہوں نے کہا پاکستان نے بھارت کی جارحیت کے خلاف اپنا دفاع کیا، ہماری فوجی صلاحیت دفاع کیلیے ہے۔ان کا کہنا تھا مجھ میں اور شہبازشریف میں کوئی فرق نہیں، وزیراعظم کوئی بھی ہوفرق نہیں پڑتا ہم ایک ہیں۔نوازشریف کا کہنا تھا مسلم لیگ ن کے اوورسیزکارکن ہمارا اثاثہ ہیں، موجودہ حالات میں سب کومل کرکام کرنا چاہیے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف دورہ برطانیہ مکمل کرکے آج پاکستان واپس روانہ ہوں گے۔