مظفرآباد(آن لائن)مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز آج مظفرآباد کا دورہ کریں گے ۔جہاں ان کاصدر ڈاکٹر نجیب نقی، وزیر اعظم افتخار گیلانی، شاہ غلام قادر، راجہ فاروق حیدر مظفرآباد پہنچے پر استقبال کریں گے۔ مظفر آباد میں پارلیمانی پارٹی، ممبران کشمیر کونسل، ٹکٹ ہولڈر اور اتحادی جماعت سے ممبر اسمبلی ساجد اقبال عباسی سے ملاقات متوقع ہے ۔ذرائع کے مطابق نواز شریف وزیر اعظم شہباز شریف، مریم نواز، اسحاق ڈار و دیگر کو وزیر اعظم ہائوس میں عشائیہ دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر کی حکومت کے 100 روزہ پلان کا افتتاح نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف آزاد کشمیر کے لیے بڑے ترقیاتی پیکیج کا اعلان بھی کریں گے،