میسی ایم ایل ایس گولڈن بوٹ کی دوڑ میں پیٹر موسا سے صرف ایک گول پیچھے ہیں
بیونس آئرس (آئی این پی)ارجنٹائن کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی نے والد خورخے میسی کے انتقال کے بعد پہلی مرتبہ گول اسکور کرلیا۔تفصیلات کے مطابق انٹر میامی اور فلاڈیلفیا یونین کے درمیان میجر ساکر لیگ کا میچ 2-2 سے برابر ہوگیا۔سبارو پارک میں کھیلے گئے میچ کے 26ویں منٹ میں میسی نے مخالف کھلاڑیوں کو شاندار انداز میں چکمہ دیا اور گیند کو جال میں پہنچا کر انٹر میامی کو 1-2 کی برتری دلائی۔گول کے فورا بعد ساتھی کھلاڑیوں نے انہیں گلے لگا کر خوشی منائی۔39 سالہ میسی نے اپنی ٹیم کے پہلے گول میں بھی معاونت فراہم کی تھی۔فلاڈیلفیا کے خلاف ڈرا کے نتیجے میں انٹر میامی کی مسلسل تین شکستوں کا سلسلہ بھی ختم ہوگیا۔میسی کا یہ رواں سیزن کا 13واں گول تھا جس کے بعد وہ ایم ایل ایس گولڈن بوٹ کی دوڑ میں پیٹر موسا سے صرف ایک گول پیچھے ہیں۔