ملتان سلطانز کی پہلی فتح

سکندر رضا کی دھواں دار بلے بازی کے باوجود لاہور قلندرز 229 رنز کا ہدف حاصل نہ کر سکی
ملتان ( سپورٹس ڈیسک ) ملتان سلطانز پی ایس ایل 10 میں پہلی فتح حاصل کرنے میں کامیاب، سکندر رضا کی دھواں دار بلے بازی کے باوجود لاہور قلندرز 229 رنز کا ہدف حاصل نہ کر سکی۔ پی ایس ایل 10 کے 12 ویں میچ کے سلسلے میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو تگڑا ہدف دیا،پہلی فتح کے متلاشی سلطانز کے یاسر خان اور افتخار احمد اپنی ٹیم کا ٹوٹل 228 تک پہنچانے میں کامیاب رہے۔لاہور قلندرز کی جانب سے آصف آفریدی 4 اوورز میں 26 رنز کے عوض 1 وکٹ حاصل کر کے نمایاں رہے۔ جواب میں لاہور قلندرز مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 195 رنز بنا سکی، سکندر رضا نے نصف سینچری سکور کی۔ رواں سیزن میں ملتان سلطانز کی 4 میچوں میں پہلی فتح ہے۔ جبکہ لاہور قلندرز کو 4 میچوں میں 2 میں شکست اور 2 میں فتح حاصل ہو چکی۔