روایتی پولیس مقابلہ،ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

پولیس ٹیم اللہ رکھا کوبرآمدگی مال  کیلئے لے جارہی تھی،  فائرنگ سے زخمی  ملزم ہسپتال منتقل کرتے راستے میں دم توڑ گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ اے وی ایل ایس اقبال ٹاؤن اور بدنام زمانہ ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، بین الاصوبائی گینگ کا متحرک سرغنہ رابری اور وہیکلز کی ان گنت وارداتوں میں مطلوب انتہائی خطرناک ملزم اللہ رکھا اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا پولیس کے مطابق پولیس ٹیم ملزم برریمانڈ جسمانی کو برائے برآمدگی مال مسروقہ اور ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے علاقہ تھانہ ساندہ لے جارہی تھی نامعلوم ملزمان نے اپنے زیر حراست ساتھی کو چھڑوانے کیلئے اور گرفتاری سے بچنے کیلئے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ملزم اللہ رکھا شدید زخمی ہو گیاجس کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا جو کہ راستے میں ہی دم توڑ گیاڈی ایس پی سی سی ڈی اے وی ایل ایس اقبال ٹاؤن محمد قمر ساجد کے مطابق ہلاک ملزم، رابری اور  وہیکلز سے  متعلقہ سنگین جرائم کی وارداتوں میں بدنام زمانہ سابقہ ریکارڈ یافتہ تھا ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار معجزانہ طور پر محموظ رہے جبکہ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے سرکاری گاڑی کو شدید نقصان پہنچاہلاک ہونے والے ملزم کے دیگر ساتھی اندھیرے کا فائد اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے فرار ہونے والے دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے،پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کردیا