پولیس ابوسفیان کو اسلحہ بر آمدگی کیلئے لیجارہی تھی،ساتھیوں نے چھڑالیا تعاقب پر مقابلہ میں ماراگیا،اسلحہ بر آمد
پھول نگر،پتوکی (خصوصی رپورٹ)مبینہ پولیس کیدوران ایک ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک، 2فرارہوگئے،ڈاکو ابو سفیان عرف رانی نے گزشتہ ماہ 6 جنوری کو دوران واردات دودھ فروش عمران کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کردیاتھا ، تھانہ راجہ جنگ زیر حراست ڈاکو ابوسفیان کو رابری معہ قتل کے مقدمہ 27/25 میں اسلحہ کی بر آمدگی کیلئے لیکر جا رہی تھی، پل نہر راجہ جنگ کے قریب زیر حراست ڈاکو کے ساتھیوں نے پولیس پر حملہ آور ہو کر ابو سفیان کو حراست سے چھڑالیااور فرار ہو گئے، پولیس پارٹی نے ملزموں کا تعاقب جاری رکھا، جبکہ ملزم مسلسل پولیس پارٹی پر فائرنگ کرتے رہے، جس سے پولیس وین کو نقصان پہنچا،ملزم کوٹرادھاکشن کے علاقہ سے شہری سے موٹر سائیکل، نقدی اور دیگر کاغذات چھین کر پھولنگر کی جانب فرار ہو رہے تھے، پھولنگر کے علاقہ متھراداس کے قریب پولیس ناکہ بندی کے دوران 2 موٹر سائیکلوں پرسوار ملزموں کو رکنے کا اشارہ کیا ،ملزموں نے پھر پولیس پارٹی پر مختلف اطراف سے فائرنگ شروع کر دی ، ملزموں کی اپنی فائرنگ سے ڈاکو ابوسفیان مارا گیا ،جبکہ ساتھی فرار ہو گئے ، ہلاک ڈاکو سے کوٹرادھاکشن کے علاقہ سے شہری کی چھینی گئی موٹر سائیکل، نقدی ، دیگر کاغذات اور پستول بر آمد کرکے فرارساتھیوں کی تلاش شروع کردی گئی۔