چھاپے کے دوران ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ ،خوف کی علامت سمجھا جانیوالا ملزم عرفان ساتھیوں کی گولیوں کانشانہ بن گیا،ساتھی فرار
لاہور(کرائم رپورٹر)کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کاہنہ نے خطرناک اشتہاری اور ڈکیت گینگ کے خلاف آپریشن ،پولیس مقابلے کے دوران خطرناک اشتہاری عرفان عرف فانی اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔ترجمان سی سی ڈی کے مطابق ملزم پولیس کو قتل، ڈکیتی سمیت بہت سے سنگین جرائم میں مطلوب اور علاقے میں خوف کی علامت سمجھا جاتا تھا۔سی سی ڈی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر تھانہ کاہنہ کی حدود میں ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا۔ پولیس پارٹی کے پہنچنے پر ملزم عرفان اور اس کے ساتھیوں نے فائرنگ کر دی جس دوران ملزم عرفان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر موقع پر ہلاک ہو گیا۔ ہلاک ہونے والا ملزم عرفان لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں سنگین جرائم کی ان گنت وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ تھا۔ملزم عرفان علاقے کا بدنام زمانہ منشیات فروش بھی تھا۔ملزم نے سال 2011 میں پولیس مقابلے کے دوران اے ایس آئی کو فائر مار کر شدید زخمی کر دیا تھا۔ ہلاک ملزم کے دیگر ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔دیگر مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کر دی۔