باغبانپورہ پولیس کی کارروائی، دو منشیات سپلائرز گرفتار، چرس برآمد

 لاہور(کرائم رپورٹر) لاہور میں منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاو?ن جاری ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی ہدایت پر ایس ایچ او باغبانپورہ رضوان خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر دورانِ پٹرولنگ مختلف مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عاقب اور فرحان کے نام سے ہوئی ہے۔ایس پی کینٹ عاطف امیر کے مطابق ملزمان کے قبضے سے دو کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی۔ ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے آن لائن منشیات منگوا کر جی ٹی روڈ کے اطراف مختلف مقامات پر لوکیشن کے ذریعے سپلائی کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں۔