ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے لیے 33 کروڑ ڈالر کی اضافی امداد کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد سماجی تحفظ کے مختلف پروگراموں کی حمایت کرنا ہے۔
اے ڈی بی کی سالانہ رپورٹ کے مطابق، یہ امداد 93 لاکھ افراد کو فائدہ پہنچائے گی، خاص طور پر بچوں اور نوجوانوں کی تعلیم کے لیے مشروط نقد رقوم فراہم کی جائیں گی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس امداد کا مقصد بہتر غذائیت تک رسائی کو یقینی بنانا اور آفت زدہ علاقوں میں رہنے والی خواتین، نوجوان لڑکیوں اور بچوں کو فائدہ پہنچانا ہے۔ اس کے علاوہ، صحت کی سہولیات کی فراہمی بھی اس امدادی پروگرام کا حصہ ہو گی، خاص طور پر ان طبقات کے لیے جنہیں عمومی طور پر نظر انداز کیا جاتا ہے۔اے ڈی بی کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان، کرغزستان اور پاکستان جیسے ممالک میں غربت کی شرح ابھی بھی بلند ہے، اور عوام کو ضروری سہولتوں تک رسائی میں مشکلات پیش آتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ بینک ایسے اقدامات کی حمایت کرتا ہے جو سماجی فلاح و بہبود کو فروغ دیں۔