غزہ: اسرائیلی حملوں میں مزید 40 فلسطینی شہید، 100 سے زائد زخمی

غزہ: اسرائیلی حملوں میں مزید 40 فلسطینی شہید، 100 سے زائد زخمی

ویب ڈیسک: غزہ پر اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں مزید 40 فلسطینی شہید اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔

غزہ میں ہسپتال ذرائع کے مطابق رات بھر جاری رہنے والے حملوں کے باعث اموات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق غزہ کی جنگ میں اب تک 51 ہزار 305 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیل کو غزہ پر حملے جاری رکھنے کا جواز فراہم کیا ہے۔ انہوں نے حماس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یرغمالیوں کو رہا کرے اور غزہ کا کنٹرول فلسطینی اتھارٹی کے حوالے کرے۔ محمود عباس نے کہا کہ حماس کو ہتھیار ڈال کر اسرائیل کے ساتھ جنگ ختم کر دینی چاہیے۔