غزہ میں اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری، 14 فلسطینی شہید، بھوک سے مزید 4 افراد جاں بحق

غزہ میں اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری، 14 فلسطینی شہید، بھوک سے مزید 4 افراد جاں بحق

غزہ میں آج صبح سے جاری اسرائیلی فضائی اور زمینی حملوں میں 14 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شہید ہونے والوں میں امدادی سرگرمیوں کے منتظر 9 فلسطینی بھی شامل ہیں جو اسرائیلی فوج کی گولیاں کا شکار ہوئے۔غزہ کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھوک اور قحط کی شدت کے باعث مزید 4 فلسطینی جان کی بازی ہار گئے ہیں، جس سے انسانی بحران مزید سنگین ہو گیا ہے۔7 اکتوبر 2023ء سے جاری غزہ اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ نے شدید جانی و مالی نقصان پہنچایا ہے۔ اب تک اس جنگ میں مجموعی طور پر 61 ہزار 330 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ 52 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری حملے اور محاصرے کے باعث علاقے میں طبی سہولیات، خوراک، پانی اور دیگر بنیادی ضروریات کی شدید کمی ہے، جس کی وجہ سے عام شہری خاص طور پر بچے، عورتیں اور بزرگ انتہائی مشکل حالات سے دوچار ہیں۔اقوام متحدہ اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں اسرائیل سے فوری جنگ بندی اور انسانی امداد کی راہ ہموار کرنے کا مطالبہ کر رہی ہیں تاکہ غزہ کے محصور شہریوں کی زندگیوں کو بچایا جا سکے۔