مقبوضہ بیت المقدس کے مسیحی رہنما کا پوپ فرانسس کے جذبات کو خراج تحسین

    رام اللہ (یواین پی)مقبوضہ بیت المقدس کے مسیحی رہنما آرچ بشپ پیئربٹیسٹا پیزابالا نے پوپ فرانسس کو خراج تحسین پیش کیا ہے کہ انہوں نے غزہ کی مسیحی کمیونٹی کے ساتھ غیرمعمولی کمٹمنٹ کا اظہار کیا۔عرب ٹی وی کے مطابق آرچ بشپ نے کہا کہ بالخصوص غزہ میں جاری جنگ کے دوران پوپ یہاں کے مسیحیوں کے لیے بہت فکر مند رہتے تھے۔پوپ فرانسس غزہ میں امن کے حامی تھے اور وہ اس کے لیے مسلسل مطالبہ کرتے رہے۔