واشنگٹن (آئی این پی )امریکا نے مقبوضہ بیت المقدس میں نیا اور مستقل سفارت خانہ تعمیر کرنے کیلئے باضابطہ معاہدے پر دستخط کر دئیے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ایک تقریب کے دوران اسرائیل کے وزیرِ خارجہ گیڈئین سار اور اسرائیل میں امریکا کے سفیر مائیک ہکابی نے مقبوضہ بیت المقدس میں مستقل امریکی سفارت خانے کے لئے زمین کی الاٹمنٹ کے معاہدے کو حاضرین کے سامنے پیش کیا۔