ا مریکا نے مقبوضہ بیت المقدس میں اپنا سفارتخانہ بند کردیا

مقبوضہ بیت المقدس (آئی این پی )ا مریکا کی جانب سے جمعہ تک مقبوضہ بیت المقدس میں اپنا سفارتخانہ بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اسرائیل میں موجود تمام امریکی سرکاری اہلکار اور ان کے اہلخانہ اگلے نوٹس تک شیلٹرز میں رہیں۔ اس کے علاوہ امریکی شہریوں کے لیے ٹریول ایڈوئزری بھی جاری کردی گئی ہے۔امریکی شہریوں کو کسی بھی صورت ایران، عراق اور اسرائیل کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔