مقبوضہ بیت المقدس(آئی این پی )مشرق وسطی میں رمضان المبارک کے تیسرے عشرے کی شروعات کے ساتھ ہی مسلمانوں نے مقبوضہ بیت المقدس کا رخ کرلیا،تیسرے عشرے میں داخل ہوتے ہی مشرق وسطی میں مسلمانوں کی بڑی تعداد عبادات کیلئے بیت المقدس پہنچ گئی۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز مسجد اقصی میں 70 ہزار مسلمانوں نے نماز عشا اور تراویح ادا کی