اقدام محض تنظیم نو کا حصہ، فلسطینیوں سے متعلق امریکی پالیسی میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی،ترجمان محکمہ خارجہ
واشنگٹن (یواین پی)امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی امور کے لئے قائم دفتر کو مکمل طور پر امریکی سفارتخانے میں ضم کر دیا گیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق یہ فیصلہ بہ ظاہر ایک انتظامی اقدام ہے، تاہم اس کے سیاسی اثرات اور اس سے اسرائیل کی حمایت واضح دکھائی دیتی ہے۔محکمہ خارجہ کی ترجمان تامی بروس نے تصدیق کی کہ وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے فلسطینی امور کے دفتر کی تمام ذمہ داریاں سفارتخانے کے دیگر شعبوں کے ساتھ یکجا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام محض تنظیم نو کا حصہ ہے اور اس سے فلسطینیوں سے متعلق امریکی پالیسی میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی۔