اسٹبشمنٹ نے زبردستی حکومتیں بنائیں، یہ جوتے پالش کرنے والے چاہتے ہیں، ایسے تو ہم غلام ہی رہیں گے‘ عمران خان اس لئے جیل میں ہے کیونکہ وہ نظام کیلئے خطرہ ہے
وکلاء وعدہ کریں عمران خان کا ساتھ دیں گے، جلد بانی پی ٹی آئی آپ کے درمیان ہوں گے،خیبرپختونخوا سب سے امیر صوبہ ہے:لاہور ہائیکورٹ بار سے خطاب ‘5کروڑ گرانٹ دینے کا اعلان
لاہور(آئی این پی )وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے ملک کو ڈنڈے کے زور پر نہیں چلایا جاسکتا، 2024 کے الیکشن میں جس طرح سے بدترین دھاندلی کی گئی وہ اس بات کا ثبوت ہے تمہیں پاکستان میں الیکٹڈ نہیں سلیکٹڈ لوگ چاہئیں، عمران خان اس لیے جیل میں ہے کیوں کہ وہ نظام کے لیے خطرہ ہے، صوبے میں کرپشن پر کنٹرول کر لیا ہے، کے پی سب سے امیر صوبہ ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے لاہور ہائیکورٹ بار میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔وزیر اعلی کے پی کا کہنا تھا مدینہ کی ریاست انصاف پر قائم تھی، 2024 کے الیکشن میں جس طرح سے بدترین دھاندلی کی گئی ہے وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ تمہیں پاکستان میں الیکٹڈ نہیں سلیکٹڈ لوگ چاہئیں، کیونکہ تم ہی نے اصل میں حکومت چلانے ہوتی ہے اور تم نے ہی حکومت گرانی ہوتی ہے، تو پھر جب حکومت تم چلا اور تم گرا تو پھر یہ اسمبلیاں اور آئین کیوں بنایا گیا ہے۔وزیراعلی خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ تو پھر اگر آپ جج بھی وکیل بھی ہو اور مدعی بھی ہو تو پھر ایسے ملک نہیں چل سکتے۔ ملک میں آئین کوتوڑ کرمارشل لا لگایا گیا۔علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا ملک کو ڈنڈے کے زور پر نہیں چلایا جا سکتا، فیصلہ سازوں کو لیڈرز نہیں غلام چاہئیں، غلام ہمارے فیصلے کریں گے تو ہم بھی غلام ہی رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے وہ ملک کی خاطرمذاکرات کے لیے تیار ہیں، بانی پی ٹی آئی کا مقصد اقتدار کا حصول نہیں‘انہوں نے کہا اسٹبشمنٹ نے زبردستی لوگوں کو اٹھا کر حکومتیں بنانی شروع کر دیں، یہ جوتے پالیش کرنے والے لوگ چاہتے ہیں، ایسے چلتا رہا تو ہم غلام ہی رہیں گے۔انہوں نے لاہور ہائیکورٹ بار کو5کروڑ گرانٹ دینے کا اعلان کیا