پاکستان آہستہ آہستہ کرنسی کی قدر میں کمی کرے گا: فچ

   اسلام آباد (آ ئی این پی )فچ ریٹنگز نے پیش گوئی کی ہے کہ پاکستان آہستہ آہستہ اپنی کرنسی کی قدر میں کمی کرے گا تاکہ ملک میں معاشی سرگرمیوں میں تیزی کے ساتھ کرنٹ اکائونٹ پر ممکنہ دبا ئوسے بچا جا سکے۔فچ میں ایشیا پیسفک سوورن ریٹنگز کے ڈائریکٹر کرسجینس کرسٹنز کے مطابق ، ریٹنگ کمپنی کو لگتا ہے  جون کے آخر تک ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 285 تک گر جائے گا اور اگلے مالی سال 2026 کے اختتام تک مزید کمزور ہوکر 295 تک پہنچ جائے گا۔عالمی میڈیا ادارے کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کا مرکزی بینک روپے کو آہستہ آہستہ کمزور ہونے دے گا تاکہ کرنٹ اکائونٹ پر دبائو کو سنبھالا جا سکے کیونکہ معیشت میں تیزی آ رہی ہے۔