کرپٹو کرنسی پر شرعی رہنمائی کی کمی ہے: علامہ راغب حسین نعیمی

    اسلام آباد (آئی این پی )اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین علامہ راغب حسین نعیمی نے کہا ہے  وفاقی شرعی عدالت سود کے خاتمے کا حکم دے چکی ہے، اب اس فیصلے کا اطلاق تمام شعبہ جات پر ہونا چاہیے اور کسی کو بھی استثنی نہیں دیا جانا چاہیے۔ انہوں نے زور دیا کہ ملک سے سود کا مکمل خاتمہ ضروری ہے تاکہ معیشت اسلامی اصولوں کے مطابق استوار کی جا سکے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کونسل آف اسلامک آئیڈیالوجی اسلامی بینکنگ کے حوالے سے مستقل رہنمائی فراہم کرتی رہی ہے، جبکہ حج و زکو سے متعلق رقوم کو اسلامی بینکوں میں رکھوانا زیادہ بہتر اور شرعی طریقہ ہے۔انہوں نے واضح کیا  2025 میں بنائی گئی کرپٹو کرنسی کونسل پر علمائے کرام کی جانب سے وہ شرعی بحث سامنے نہیں آئی، جس کی ضرورت تھی۔ کرپٹو کرنسی میں غیر یقینی اتار چڑھا موجود ہے، ایسے میں سوال یہ ہے کہ کیا پاکستانی معیشت ایسی کرپٹو لچک کو برداشت کر سکتی ہے؟ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل شرعی کرنسی تب ہی مثر ہو سکتی ہے جب اسے ملکی سطح پر قانونی حیثیت حاصل ہو۔