بانی پی ٹی آ ئی کی دوستوں سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کیس میں درخواستوں کا ریکارڈ طلب

 اسلام آباد(آئی این پی )اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی عمران خان کی دوستوں سے ملاقات نہ کروانے پر سیکرٹری داخلہ و سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر دو مختلف درخواستوں کا ریکارڈ طلب کر لیا۔عدالت نے درخواست کے ساتھ 28 جنوری 2025 کا عدالت عالیہ کا حکم نامہ منسلک کرنے کی ہدایت کر دی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے رجسٹرار آفس کے اعتراض کے ساتھ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست پر سماعت کی