عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پرہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر

اسلام آ باد( آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات نہ کروانے کا معاملہ ایک بار پھر اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گیا۔اپوزیشن لیڈر عمرایوب اورشبلی فرازنے توہین عدالت کی درخواست دائرکی ۔درخواست میں سیکرٹری داخلہ، ہوم سیکرٹری پنجاب اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین ایڈووکیٹ اور دیگر وکلا کے ذریعے دائر کی گئی۔