جوہرٹاون گوبل ویلج میں پنجاب صنعتی نمائش 2025 کا افتتاح

لاہور(سپیشل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے زیرِ انتظام گلوبل ولیج جوہر ٹاؤن لاہور میں پنجاب صنعتی نمائش کا شاندار افتتاح ہوا۔ افتتاحی تقریب کی مہمانِ خصوصی سینئر صوبائی وزیر  مریم اورنگزیب اور وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری تھیں جبکہ ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے محمد طاہر وٹو بھی اس موقع پر موجود تھے۔ نمائش 22 اپریل سے 27 اپریل تک جاری رہے گی جس میں پنجاب بھر سے آئے ہوئے آرٹسٹ اور کاریگر لائیو اپنے فن، ہنر اور مہارتوں کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ نمائش میں کیلی گرافی، لینوکٹ، سکیچنگ، کھڈی، بلیک سٹون ورک، مہندی، سلور جیولری سمیت مختلف روایتی و جدید صنعتی اشیاء￿  تیار کی جا رہی ہیں۔