ایشین گیمز 2026 میں کھلاڑیوں کی رہائش کیلئے پانی میں ویلج آباد

کھلاڑیوں کیلئے ایک منفرد تجربہ ‘ تمام سہولتیں موجود ، 290میٹر لمبے کوسٹا سیرینا میں 4ہزار ایتھلیٹس اور آفیشلز رہائش اختیار کریں گے
ٹوکیو(سپورٹس ڈیسک )ایشین گیمز 2026 میں کھلاڑیوں کی رہائش کے لئے پانی میں ولیج آباد ہو گیا۔ناگویا میں کھلاڑیوں کی رہائش کے لئے فلوٹنگ ولیج کے سمندر کے راستے پہنچنے پر استقبال کیا گیا۔کوسٹا سیرینا نامی اطالوی کروز میں ایشین گیمز کے دوران رہنا کھلاڑیوں کے لئے ایک منفرد تجربہ ہو گا۔فلوٹنگ ولیج ناگویا پورٹ پر بنایا گیا ہے اور تمام سہولتیں موجود ہیں، 290 میٹر لمبے کوسٹا سیرینا میں 4 ہزار ایتھلیٹس اور آفیشلز رہائش اختیار کریں گے۔جاپان میں ہونے والے گیمز کے دوران اپنی نوعیت کی پہلی رہائش گاہ میں لوگ پہنچناشروع ہو گئے ہیں، آئیچی ناگویا میں ہونے والے ایشین گیمز میں کئی عارضی رہائش گاہوں کا انتظام کیا گیا ہے۔اخراجات کم کرنیکیلئے گیمز کے دوران مخصوص ولیج تعمیر نہیں کیا گیا، ایونٹ کے آغاز سے قبل ہی ایشین گیمز کے لئے رہائش گاہ کیلئے سہولتیں تنقید کی زد میں ہیں۔واضح رہے کہ ایشین گیمز کا باقاعدہ آغاز 19 ستمبر سے ہو گا۔