پشاور (یواین پی) وزوزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پورا نے کہا معدنیات بل پر فضول باتیں کی جا رہی ہیں جی یہ ہوگیا وہ ہو گیا، کچھ بھی نہیں ہوا۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا جو بل ہم اسمبلی میں لے کر گئے ہیں، اس کی کوئی ایک شق بتا دیں جس میں اختیارات ایس آئی ایف سی یا وفاق کو جائیں، یہ نہ ہو سکتا ہے اور ہی نہ ہم کریں گے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور نے وفاقی حکومت کے افغانستان کے حالیہ دورے پر بھی سخت تنقید کی اور کہا وفاقی وفد کا افغانستان کا دورہ ان کے پلان کے مطابق نہیں تھا، اور نہ ہی اس میں خیبرپختونخوا حکومت کو اعتماد میں لیا گیا، وفاقی وفد صرف کوٹ پینٹ پہن کر گیا اور ہمیں نہیں معلوم کہ وفد نے وہاں جا کر کس نوعیت کے معاملات پر بات چیت کی۔ خیبرپختونخواہ کو اس عمل سے الگ رکھ کر کیے گئے مذاکرات کبھی بھی مثبت نتائج نہیں دے سکتے، ہم اپنے صوبے کے مفادات کے نگہبان ہیں اور وفاق کو چاہیئے کہ وہ سیاسی پوائنٹ اسکورنگ ضرور کرے لیکن ایسے اہم قومی معاملات میں صوبے کو نظرانداز نہ کرے،