بتائیں بانی پی ٹی آئی کیا چیز چھوڑ دیں آپ رہا کردیں گے؟، چھپ چھپ کربات نہیں ہوگی
اسلام آباد(آئی ا ین پی)عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے ایک بار پھر مذاکرات کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے پیچھے نہ بیٹھیں، سامنے آکر بات کریں۔بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل جاتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی بات چیت کیلئے تیار ہیں، کچھ لو اور کچھ دو کیلئے بھی تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے بھائی نے آپ کا کیا بگاڑا ہے؟ بتائیں بانی پی ٹی آئی کیا چیز چھوڑ دے کہ آپ رہا کردیں گے؟ پیچھے نہ بیٹھیں، سامنے آکر بات کریں،ہمارے ساتھ بیٹھ جائیں، چھپ چھپ کربات نہیں ہوگی۔علیمہ خان نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان کے پاس خوشخبری ہے تو ہمیں بھی بتا دیں، بیرسٹر گوہر سے پوچھیں کیوں انہوں نے کہا بانی 5 تاریخ کو رہا ہوں گے