کچھ باتیں آسمان میں لکھ دی گئی ہیں:اداکار گووندا

فلموں میں اپنی واپسی کی تیاریوں کے لیے مداحوں سے حمایت اور دعائوں کی اپیل 
ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکار گووندا نے اہلیہ سنیتا آہوجا کے ساتھ اپنی شادی شدہ زندگی سے متعلق جاری تنازع پر ممکنہ اشارہ دیتے ہوئے خاموشی توڑ دی۔ اداکار نے اپنی بیوی کا نام لیے بغیر اور الزامات کا براہِ راست جواب دیے بغیر کہا کہ کچھ باتیں آسمان میں لکھ دی گئی ہیں اور امید ظاہر کی کہ وہ جلد ہی انہیں صاف کر پائیں گے۔گووندا نے فلموں میں اپنی واپسی کی تیاریوں کے لیے مداحوں سے حمایت اور دعائوں کی اپیل کی اور ساتھ ہی اپنی آنے والی فلموں روپا اور دنیا داری کا اعلان بھی کیا۔