2نامعلوم افراد کی پراسرار ہلاکت

 لاہور(کرائم رپورٹر) لاہور میں مختلف واقعات کے دوران دو نامعلوم افراد جاں بحق ہوگئے۔ ایدھی ترجمان کے مطابق شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال کے قریب سے 45 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی، جبکہ کوٹ لکھپت کے علاقے میں جنرل ہسپتال لایا جانے والا 50 سالہ نامعلوم شخص دورانِ علاج دم توڑ گیا۔ دونوں جاں بحق افراد کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔ پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد لاشیں مردہ خانے منتقل کردی گئیں، جبکہ دونوں واقعات کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔