قصور،ننکانہ صاحب (خصوصی رپورٹ )ننکانہ سے ایک، قصور س2 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ تھانہ اے ڈویڑن قصور کے علاقے سٹیل باغ سے ایک 70 سالہ بزرگ بشیر احمد کی لاش ملی ہے جو نشے کا عادی تھا۔ دوسری لاش تھانہ سٹی پتوکی کی حدود شادمان کالونی گلی نمبر 3 سے برآمد ہوئی، جس کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی اور وہ بھی بظاہر نشئی معلوم ہوتا ہے۔ مقامی پولیس نے دونوں لاشوں کو تحویل میں لے کر ورثا کی تلاش اور دیگر قانونی کارروائی شروع کر دی۔ادھر ننکانہ کیواربرٹن روڈ پر بھٹہ سٹاپ کے قریب ایک نامعلوم نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ریسکیوحکام کے مطابق اطلاع ملنے پر امدادی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال منتقل کر دیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی عمر تقریباً 20 سال ہے تاحال اس کی شناخت نہیں ہو سکی۔