مریدکے،سیدوالا :نہروں سے 2نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد

مریدکے، ننکانہ صاحب(خصوصی رپورٹ) مریدکے اور سیدوالا میں نہروں سے 2نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں  مریدکے تھانہ صدر کے علاقہسیکھم کے قریب بجلی کے پاور سٹیشن کے قریب سیکھم نہر سے 22سالہ نامعلوم نوجوان کی تشدد زدہ لاش ملی، جسے کسی نے تشدد کا نشانہ بناکر بیدردی سے قتل کر کے نہر میں پھینکا۔تھانہ صدر پولیس نے تادیبی کارروائی کرتے ہوئیلاش پوسٹمارٹم کیلء تحصیل ہیڈکوارٹر زہسپتال مریدکے منتقل کر دی۔ادھر ننکانہ صاحب کے علاقہ سیدوالا کے قریب چھوٹی نہر سے ایک نامعلوم شخص کی تیرتی ہوئی لاش برآمد ہوئی ہے، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی اور نہر سے لاش کو نکال کر ضروری قانونی کارروائی کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔ابتدائی معلومات کے مطابق برآمد ہونے والی لاش تقریباً 30 سالہ نامعلوم شخص کی ہے، جس کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔