لاہور(کرائم رپورٹر)لٹن روڈ اور قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں ایدھی ترجمان کے مطابق لٹن روڈ میں فٹ پاتھ کنارے 65 سالہ بزرگ شہری کی لاش برآمد ہوئی قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کے علاقہ سے 40 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی جاں بحق ہونے والے بظاہر نشے کے عادی معلوم ہوتے ہیں شناخت نہ ہو سکی،ایدھی رضاکاروں نے پولیس کارروائی کے بعد لاشیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دی،پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی