لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان اور ان کے ڈرائیور محمد امیر کی نظر بندی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت 25 ستمبر تک ملتوی کردی۔
درخواست کی سماعت لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عہبر گل خان نے کی۔ درخواست شہری شہریز خان کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جس میں علیمہ خان اور ان کے ڈرائیور محمد امیر کی نظر بندی کے احکامات کو عدالت میں چیلنج کیا گیا ہے۔درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ علیمہ خان اور محمد امیر کی نظر بندی کے احکامات کے خلاف عدالت سے رجوع کیا گیا ہے اور ان احکامات کا قانونی جائزہ لینے کی استدعا کی گئی ہے۔سماعت کے دوران عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر نظر بندی کے خلاف دائر درخواست کے قابلِ سماعت ہونے کے معاملے پر مزید دلائل دیے جائیں۔درخواست گزار شہریز خان نے اپنی والدہ علیمہ خان اور ان کے ڈرائیور محمد امیر کی نظر بندی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔ عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد کیس میں مزید کارروائی کے لیے سماعت 25 ستمبر تک ملتوی کردی۔آئندہ سماعت پر درخواست کے قابلِ سماعت ہونے سے متعلق وکیل کے دلائل سنے جائیں گے، جس کے بعد عدالت درخواست پر مزید کارروائی سے متعلق فیصلہ کرے گی۔