کراچی (خصوصی رپورٹ )پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ نے کہا کہ حکومت اور تحریک انصاف کو ماحول دیکھتے ہوئے افہام و تفہیم سے کام لینا چاہیے، تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی کوئی بھی تحریک ہو پرتشدد ہی رہی ہے، پی ٹی آئی تحمل کا مظاہرہ کرے، حکومت کو بھی لچک دکھانا ہوگی۔پی پی پی رہنما نے کہا کہ دہشتگردی بھی ہورہی ہے ایسے میں لوگوں کا جمع ہوکر آنا کارکنوں کو آزمائش میں ڈالنا ہے۔