لاہور (خصوصی رپورٹ)وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ریلوے میں کفایت شعاری کے اقدامات پر سختی سے عمل درآمد ہو گا۔انہوں نے کہا ہے کہ31 دسمبر تک ریلوے میں ہائوس بلڈنگ ایڈوانس قرضوں کا اجرا معطل کر دیا۔وزیرِ ریلوے کے مطابق افسر یا ملازم کو ہاس بلڈنگ ایڈوانس جاری نہیں ہو گا۔اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وزیرِ ریلوے نے افسران و ملازمین کے بیرونِ ملک سرکاری دوروں پر بھی پابندی لگا دی ہے۔