ریلوے :کفایت شعاری مہم نظر انداز، لاکھوں کا ڈیزل ضائع

لاہور(خصوصی رپورٹ ) محکمہ ریلوے کی کفایت شعاری مہم نظر انداز، لاکھوں کا ڈیزل ضائع ہونے لگا،شالیمار ایکسپریس فیصل آباد تک محدود، ،لاہور سے شٹل ٹرین سے مسافر پہنچائے جانے لگے ، وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات ہوا میں اڑا دی گئیں،لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس میں نیا متنازع آپریشن سامنے آگیا، فیصل آباد میں مسافروں کو اتار کر شٹل ٹرین کے ذریعے دوبارہ لاہور منتقل کیا جانے لگا، لاہور سے بھی شٹل ٹرین کے ذریعے مسافر فیصل آباد تک پہنچائے جاتے ہیں، مسافروں کو غیر ضروری سفری مشکلات کا سامنا ہے۔