ویلرز، ریسرز کا گھیرا مزید تنگ،ٹیمیں تعینات

سی بی ڈی مین بلیوارڈ ہیوی بائیکرز کیلئینوگو ایریا قرار ،ڈویڑنل و سرکل افسروں کو کریک ڈائون مقدمات درج کرانیکی ہدایت
لاہور(کرائم رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے ون ویلنگ، تیز رفتاری، ریسنگ اور ہلڑبازی کے خلاف کریک ڈائون مزید سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ سی ٹی او لاہور عبدالرحیم شیرازی کے حکم پر شہر کی متعدد اہم شاہراہوں پر خصوصی ٹیمیں تعینات کر دی گئیں جبکہ سی بی ڈی مین بلیوارڈ کو ہیوی بائیکرز کیلئینوگو ایریا قرار دیدیا گیا۔ چیف ٹریفک آفیسر کے مطابق ویک اینڈ اور مڈنائٹ کے اوقات میں ہیوی بائیکرز کی جانب سے ٹولیوں اور جتھوں کی صورت میں ریسنگ کرنے کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ ڈیفنس مین بلیوارڈ، کینال روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ اورسی بی ڈی بلیوارڈ پر ہیوی بائیکرز کی ریسنگ اور شور شرابے کی شکایات پرخصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔سی ٹی او عبدالرحیم شیرازی نے ڈویڑنل اور سرکل افسروں کو اپنی نگرانی میں کریک ڈائون کرنے جبکہ شہر بھر کی نائٹ شفٹ ڈیوٹی والوں کو بھی تیز رفتاری اور ون ویلنگ کے خلاف کارروائیاں مزید موثر بنانے کی ہدایت کی ہے۔سی ٹی او کاکہناہے کہ ٹولیوں کی صورت میں سڑکوں پر نکل کر ہلڑبازی، روڈ بلاکنگ اور ون ویلنگ ہرگز نہیں کرنے دی جائے گی۔ سی بی ڈی مین بلیوارڈ، ڈیفنس مین بلیوارڈ اور کینال روڈ پر خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں، خلاف ورزی کرنے پرسخت قانونی کارروائی کی جائیگی۔انہوں نے سیف سٹی کیمروں سے بھی مدد لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ون ویلرز اور ریسنگ کرنیوالوں کی نشاندہی کر کے ان کیخلاف مقدمات درج کرائے جائینگے۔سی ٹی او نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ نوجوان نسل پر خصوصی نظر رکھیں، کیونکہ تیز رفتاری جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔