لاہور سے اسلام آباد جانے والی بڑی گاڑیوں اور کارگو وہیکلز کے داخلے پر آج سے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم 14 کو آج شام سے ہکلہ تا کنڈل ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا جائے گا۔ اسی طرح جی ٹی روڈ این 5 کو بھی اٹک خورد کے مقام پر آج شام سے ٹریفک کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔موٹروے پولیس کے مطابق پشاور موٹروے ایم ون رات 11 بجے سے تاحکم ثانی ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔ اس حوالے سے موٹروے پولیس نے شہریوں کو ایم ون پر سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔شہریوں کو سفر سے قبل موٹروے پولیس کی تازہ ترین ٹریفک ایڈوائزری اور متبادل راستوں سے متعلق معلومات حاصل کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔