پنجاب میں شدید دھند، متعدد موٹرویز بند

پنجاب میں شدید دھند، متعدد موٹرویز بند

ویب ڈیسک:پنجاب کے میدانی علاقوں، خاص طور پر لاہور اور اس کے ارد گرد کے علاقوں میں شدید دھند کے باعث حد نگاہ میں کمی آئی ہے جس کے نتیجے میں متعدد موٹرویز کو مختلف مقامات پر بند کیا گیا ہے۔

 موٹر وے ایم-2 کو لاہور سے کوٹ مومن تک، جبکہ موٹر وے ایم-3 کو فیض پور سے درخانہ تک بند کیا گیا ہے۔ اسی طرح لاہور ملتان موٹر وے (ایم-4) اور موٹر وے ایم-11 (لاہور سیالکوٹ موٹروے) بھی دھند کے باعث بند ہیں۔موٹروے پولیس کے ترجمان سید عمران احمد کے مطابق، عوام کی حفاظت کے پیش نظر یہ موٹرویز بند کی گئیں ہیں اور روڈ یوزرز کو ہدایت دی گئی ہے کہ سفر کے لئے دن کے اوقات کو ترجیح دیں، خاص طور پر صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک جو دھند کے موسم میں نسبتاً محفوظ سمجھے جاتے ہیں۔ترجمان نے ڈرائیورز کو مشورہ دیا کہ وہ آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس کا استعمال کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کریں، اور گاڑیوں کے درمیان مناسب فاصلہ برقرار رکھیں۔ مزید معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن نمبر 130 سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔