شوہر کبیر خان کے بارے میں سلمان خان کا تبصرہ بالکل پسند نہیں آیا، منی ماتھور

ممبئی (آئی این پی)ریئلٹی شو کی فاتح ٹیلی ویژن ہوسٹ، اداکار اور ماڈل منی ماتھور نے حال ہی میں انکشاف کیا کہ سلمان خان کی جانب سے اپنے شوہر کے بارے میں تبصرہ انھیں پسند نہیں آیا۔بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان پرائم ویڈیو کے ریئلٹی شو الائنس کی جس قسط میں اپنے بھائی سہیل خان کی حوصلہ افزائی کے لیے سیٹ پر پہنچے وہ مداحوں میں خاصا مقبول ہوا۔شو کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے منی ماتھور نے کہا انہیں سلمان کا یہ کہنا اچھا نہیں لگا کہ ان کے شوہر اور فلمساز کبیر خان ان سے ڈرتے ہیں۔ 51 سالہ منی ماتھور نے اعتراف کیا کہ وہ سلمان خان کو بہت پسند کرتی ہیں، لیکن ان کا یہ تبصرہ اچھا نہیں لگا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ چونکہ انہیں زیادہ تر کبیر خان کی اہلیہ کے طور پر جانا جاتا رہا ہے، اس لیے یہ ان کے لیے خوش آئند تھا کہ شو میں سلمان سمیت لوگوں کو ان کی شخصیت کے ایک مختلف پہلو کو دیکھنے کا موقع ملا۔