لندن (آئی این پی) لندن میں اسمارٹ منی ایپ فار کڈز گوہینری نے بچوں کی پاکٹ منی اضافے کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کر دیے۔جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق بچوں کی پاکٹ منی میں رواں برس مہنگائی کے حساب سے زائد اضافہ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بچوں کو اوسط 10 پائونڈ 73 پنس فی ہفتہ پاکٹ منی مل رہی ہے، یہ رقم 2024 کی نسبت 8 فیصد زائد ہے۔ لڑکیاں، لڑکوں کی نسبت زائد پاکٹ منی وصول کررہی ہیں۔ لڑکوں کو اگر اوسط 10.63 پائونڈ ملتے ہیں تو لڑکیوں کو 10.81 پائونڈ دیے جاتے ہیں