کبیر والا ،لاپتہ یتیم بچے کی لاش بر آمد، علاقے میں غم کی لہر دوڑ گئی

 لواحقین  کی وزیر اعلی پنجاب سے فوری انصاف کی اپیل،پولیس کیس کا ہر پہلو سے  جائزہ لے رہی ہے:شعبان گورایہ
 عبدالحکیم(آئی این پی)کبیروالا عبدالحکیم سے لاپتہ ہونے والے 11 سالہ سلیمان کی لاش مل گئی، غوثیہ چوک سے لاپتہ ہونے والے یتیم بچے کی لاش علی چپہ پرائمری اسکول سے ملی جس پر علاقے میں غم کی لہر دوڑ گئی۔لاش کی اطلاع ملنے پر پولیس اور سیکیورٹی ادارے موقع پر پہنچے اور شواہد اکٹھے کر لیے گئے، ایس ایچ او شعبان گورایہ کاکہناتھاکہ پولیس کیس کا ہر پہلو سے باریک بینی سے جائزہ لے رہی ہے، ملزمان جلد گرفتار ہوں گے۔ادھر لواحقین نے وزیر اعلی پنجاب سے فوری انصاف کی اپیل کی ۔