سیاسی سرگرمی روکنے کے لیے تھری ایم پی او کے استعمال کا کوئی جواز نہیں ،پی ٹی آئی رہنما
اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ سینیٹرز اور ایم این ایز گرفتار ہورہے ہیں اور پارلیمنٹ چپ ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس کا کوئی جواز نہیں کہ سیاسی سرگرمی روکنے کے لیے تھری ایم پی او استعمال کریں، سینیٹرز اور ایم این ایز گرفتار ہورہے ہیں اور پارلیمنٹ چپ ہے، آئینی جنگ جاری رکھیں گے، حقوق سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔۔