شیر افضل مروت 15باغیوں کا سرغنہ لیگی رہنما کا دعویٰ
ؓؓ باغی ارکان کے دو دھڑے اور بھی ہیں ،قوم پی ٹی آئی کے جھوٹے بیانیے اور پرخطرتجربات کی متحمل نہیں ہو سکتی، دو دھڑے اور بھی موجود ہیں،سوشل میڈیا مہم پر جھوٹے بیانیے پھیلا کر سازش کے تحت قوم ہے
اسلام آباد(آئی این پی )وزیراعظم کے خیبر پختونخواسے متعلق امور کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی خان نے دعویٰ کیا ہے کہ شیر افضل مروت کی قیادت میں پی ٹی آئی کے 15 ایم این ایز حکومت کے ساتھ جڑ چکے ہیں جو نہیں چاہتے کہ حکومت جائے، اسکے علاوہ مزید دو دھڑے اوربھی ہیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا قوم پی ٹی آئی کے جھوٹے بیانیے اور پرخطرتجربات کی متحمل نہیں ہو سکتی جو ملک کے معاشی استحکام اور ترقی کو نقصان پہنچا سکتے ہیں، پی ٹی آئی سوشل میڈیا مہم پر جھوٹے بیانیے پھیلا کر سازش کے تحت قوم کو گمراہ کر رہی ہے تاہم انکی فریب کارانہ حکمت عملیاں عوام میں بے نقاب ہو رہی ہیں۔اختیار ولی نے کہا مسلم لیگ ن کی پالیسیوں اور اقدامات کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں جو پاکستان کو پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کر رہے ہیں۔