اسلام آباد ( خصوصی رپورٹ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے دو ایم این ایز عادل بازئی اور داور کنڈی کی تھری ایم پی او کے تحت حراست کے خلاف درخواستوں پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو جواب جمع کرانے کے لیے پیر تک کی مہلت دے دی ہے۔جسٹس خادم حسین سومرو نے کہاہے کہ پیر کو وہ دستیاب نہیں ہوں گے، اس لیے کیس کسی دستیاب بینچ میں سماعت کے لیے مقرر کیا جائے گاجسٹس خادم حسین سومرو نے عادل بازئی اور داور کنڈی کی درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواست گزاران کی جانب سے وکلاء سردار مصروف، مرتضیٰ طوری اور زاہد بشیر ڈار عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد آفس کی جانب سے جمیل راجپوت ایڈووکیٹ پیش ہوئے