اسلام آباد نہیں جائیں گے کل ملک گیر احتجاج بیرسٹر گوہر
5 اگست کے احتجاج کے لئے لائحہ عمل تیار ، اسلام آباد پر چڑھائی یا جلسے کے بجائے ہر ضلع میں احتجاج کیا جائے گا،عمران خان کی کال پر پورے ملک سے لوگ نکلیں گے، جہاں جو لیڈر شپ موجود ، وہی لیڈ کرے گا، چیئرمین تحریک انصاف ،عمران خان نے وزیر اعلیٰ بنایا انکی حکومت، انکا مینڈیٹ : علی امین
پشاور، صوابی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) تحریک انصاف کل منگل کو ملک بھر میں پر امن حتجاج کرے گی بانی چیئرمین عمران خان کی 5اگست 2023کو گرفتاری کے تناظر میں5اگست کے دن کویو م سیاہ کے طور پر بھی منایا جائے گا۔تحریک انصاف کے مطابق 5اگست کو ملک بھر میں جگہ جگہ پر احتجاج ہوں گے اور ریلیاں نکالی جائی گی۔خیبرپختونخوا کے وزیر برائے ہائیر ایجوکیشن مینا خان کے مطابق وزیراعلی علی امین گنڈاپور پشاور میں ریلی کی قیادت کریں گے جبکہ تمام اضلاع میں علیحدہ علیحدہ ریلیاں نکالی جائیں گی،مرادن، صوابی اور نوشہرہ کے قافلے صوابی انٹرچینج پر جمع ہوں گے۔ پاکستان تحریک انصاف نیکرلیا، اسلام آباد پر چڑھائی یا جلسے کے بجائے ہر ضلع میں احتجاج کیا جائے گا۔پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق پانچ اگست کو پشاور میں حیات آباد ٹول پلازا سے قلعہ بالا حصار تک ریلی نکالی جائے گی جو رات تک جاری رہے گی، بانی چیئرمین کی ہدایات کے مطابق تحریک تحفظ آئین اور پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کا 5 اگست 2025 کا پشاور ریجن کا لائحہ عمل درج ذیل ہے۔پشاور اور خیبر کے اضلاع سہ پہر ساڑھے تین بجے حیات آباد ٹول پلازہ، رنگ روڈ سے قلعہ بالا حصار، پشاور تک وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کی قیادت میں ریلی میں شرکت کریں گے۔صوابی میں امبار انٹر چینج صوابی پر اکٹھے ہوں گے اور خان بانی چیئرمین کی 2 سال کی غیر قانونی قید کی مناسبت سے ایک روزہ احتجاج کریں گے۔ وہ 3:30 بجے اپنا احتجاج شروع کریں گے اور عشاء کی نماز تک جاری رہیں گے۔نوشہرہ کے کارکنان خیر آباد، نوشہرہ میں جمع ہوں گے اور ایک روزہ احتجاج کریں گے۔ جو 3:30 بجے اپنا احتجاج شروع کریں گے اور عشاء کی نماز تک جاری رہیں گے۔تمام ممبران قومی و صوبائی اسمبلی ، اور ٹکٹ ہولڈرز اپنے حجرے، ڈیرہ اور / یا شروع ہونے والے مقام سے اپنے جلسوں کی ویڈیو بنائیں گے اور ریجن تنظیم میں آگے جمع کرانے کے لیے ضلعی تنظیم کو جمع کرائیں۔چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمارے 39 ایم این ایز نااہل ہونیوالے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سیاسی تنائو کم کرنے کی ضرورت ہے، بشریٰ بی بی پر جھوٹے کیسز بنائے گئے ہیں، بانی پی ٹی آئی جیل میں پہلے سے زیادہ مضبوط ہیں۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 5 اگست کو پورے ملک میں پْرامن احتجاج ہوگا، ہماری سیاست کا مقصد بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے۔اے ٹی سی فیصل آباد کی جانب سے پی ٹی آئی قیادت کو سزائوں کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز کے فیصلے سے تحریک انصاف کو دھچکا لگا، پی ٹی آئی اسمبلیوں سے استعفوں یا بائیکاٹ پر غور کرے گی۔ زین قریشی کو بری کرنے کا کوئی خاص سیاسی مقصد نہیں ہوسکتا۔ان کے خلاف شواہد نہیں تھے، لیکن شواہد تو باقیوں کے خلاف بھی نہیں تھے، 5 اگست کو بانی عمران خان کی کال پر پورے ملک سے لوگ نکلیں گے۔ جہاں جو لیڈر شپ موجود ہے، وہی لیڈ کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا احتجاج پْر امن ہوگا، میں بونیر جائوں گا اور وہاں احتجاج کو لیڈ کروں گا۔ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور اور محمود خان اچکزئی بھی احتجاج کو لیڈ کریں گے۔تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سیکرٹری جنرل اورسابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے واضح کر دیا ہے کہ آج منگل5اگست کو ملک بھر کے کونے کونے میں 5اگست کے احتجاج کیلئے ہماری تیاری مکمل ہے۔اسد قیصر نے ملک بھر میں عمران خان کے غیر قانونی گرفتاری کے خلاف 5اگست یومِ سیاہ کے طور پر منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی غیر قانونی گرفتاری کو دو سال مکمل ہو رہی ہیں، جس کے خلاف پاکستان بھر میں پرامن احتجاج کیا جائے گا۔اتوار کو ٹی آئی ضلعی سیکرٹریٹ صوابی میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری تحریک مکمل طور پر آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے پرامن انداز میں جاری رہے گی۔اسد قیصر نے کہاکہ ہم ججز سے مطالبہ کرتے ہیں کہ انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے کھلے عدالتوں میں میڈیا کی موجودگی میں میرٹ پر فیصلے کریں۔ انہوں نے کہا کہ 9مئی کے واقعات کی شفاف تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے اور جو بھی ذمہ دار ہو، اسے قانون کے مطابق سزا دی جائے۔ اسد قیصر نے کہا کہ پارٹی جلد فیصلہ کرے گی کہ آیا موجودہ پارلیمانی نظام کا حصہ رہنا بھی ہے یا نہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان، بشری بی بی اور دیگر رہنمائوں کے تمام زیرِ التوا مقدمات کی شفاف عدالتی کارروائی کی جائے، اور ان کے قانونی و آئینی حقوق کا مکمل تحفظ یقینی بنایا جائے۔اسد قیصر نے کہا شبلی فراز اور زرتاج گل سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنمائوں کو سزائیں غلط طور پر دی گئی ہیں۔اسد قیصر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا وزیراعلیٰ کے حوالے سے بیان کہ کارکردگی دکھا نہیں سکتے تو استعفیٰ دیں کی تصدیق نہیں ہوئی۔اس موقع پر شہرام خان ترکئی نے کہا کہ 5اگست کو صوبائی تنظیمیں اور اراکین اسمبلی مختلف شہروں میں احتجاج کریں گے، اور اس سلسلے میں تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان اور پاکستان تحریکِ انصاف کی مکمل تیاری ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تحریک کا باضابطہ آغاز 5 تاریخ سے ہو رہا ہے، اور یہ کوئی وقتی ردعمل نہیں بلکہ ایک مسلسل جمہوری جدوجہد ہے جو اس وقت تک جاری رہے گی جب تک ہمارے مقاصد حاصل نہیں ہو جاتے۔انٹرویو میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ہمیشہ کہا ہے کہ پاکستان سے باہر نہیں جائوں گا۔ انہوں نے کہا کہ مفروضے بنائے جاتے ہیں اور شوشے چھوڑے جاتے ہیں جن کا مقصد تحریک کو نقصان پہنچانا ہے، بانی پی ٹی آئی نے کبھی نہ خواہش ظاہر کی اور نہ سوچا کہ ملک چھوڑ کر جائیں گے۔علی امین گنڈاپور کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے مجھے وزیر اعلیٰ بنایا، ان کی حکومت ہے، ان کا مینڈیٹ ہے، بانی کا اعتماد ہے تو میں یہاں بیٹھا ہوں، سازشوں کا حصہ بننے والے بانی کے نہیں مخالفین کے ایجنڈے پر ہیں۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ مذاکرات سے مسائل کو حل کرنا چاہیے، آپریشن مسئلے کا حل نہیں، پہلے بھی آپریشن کرچکے ہیں لیکن کامیابی نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے ہمیں افغانستان سے تعلقات ٹھیک کرنے پڑیں گے، افغانستان سے تعلقات بہتر ہونے چاہئیں۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ لوگوں کے اعتماد کے بغیر نہ جنگ لڑ سکتے ہیں اور نہ جیت سکتے ہیں، لوگوں کا اداروں پر اعتماد بحال ہونا ضروری ہے، حکومت، اداروں اور عوام میں اعتماد نہیں ہوگا تو کامیابی حاصل نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ مسائل پر کھل کر بات نہ ہو تو چھوٹا مرض کینسر بن جاتا ہے، جب تک امن نہیں ہوگا ترقی نہیں ہوسکتی، عوام کے اعتماد کے ساتھ دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے۔شانگلہ میں پی ٹی آئی کا بڑا ورکرز کنونشن، 5 اگست کو عمران خان کی رہائی کیلئے تحریک میں بھرپور شرکت کا اعلان کیا۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شانگلہ کے صدر لیاقت یوسفزئی نے کہا ہے کہ 5 اگست کو شانگلہ کا بچہ بچہ اور نوجوان عمران خان کی رہائی تحریک کا حصہ بنے گا۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے استعفیٰ مانگنے کی خبروں کی تردید کردی اور کہا ہے کہ عمران خان نے علی امین گنڈاپور کے استعفے سے متعلق کوئی بات نہیں کی۔ ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ گنڈاپور کے استعفے کے حوالے سے عمران خان نے کوئی بات نہیں کی، عمر ایوب نے کہا کہ 5 اگست کا احتجاج کوئی احتجاجی تحریک نہیں، ہر ضلع اپنے اپنے طور پر احتجاج کرے گا، بانی کی طرف سے ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ کی کوئی ہدایات نہیں آئیں ، عمران خان کا مطالبہ ہے کہ آپریشن کے بجائے مذاکرات ہونے چاہئیں۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ انسداد دہشت گردی عدالت فیصل آباد کی سزائیں بھونڈا مذاق ہے