نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے چینی سفیر جیانگ زی ڈونگ کی ملاقات ، پاک چین ہمہ موسمی اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری میں پیش رفت پر تبادلہ خیال کیاگیا:ترجمان دفترخارجہ
اسلام آباد(آن لائن)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے چینی سفیر جیانگ زی ڈونگ کی دفتر خارجہ اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔ملاقات میں پاک چین ہمہ موسمی اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری میں پیش رفت پر تبادلہ خیال کیاگیا۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پاک چین اقتصادی راہداری، علاقائی رابطوں، تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون پر اظہار اطمینان کیا۔پاکستان اور چین کے زرعی جدیدکاری اور عوامی روابط کے فروغ میں تعاون کا بھی جائزہ لیاگیا۔اسحاق ڈارنے کہا کہ پاک چین تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے اعلیٰ سطح روابط کا تسلسل اہم ہے۔ملاقات میں نئے دور میں پاک چین مشترکہ مستقبل کی کمیونٹی کو مزید آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ اور علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ملاقات میں خطے میں پائیدار امن و استحکام کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کی اہمیت پر زوردیاگیا۔